اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ ایرانی عوام کو نہیں جھکا سکتا

ایران کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ امریکہ میں طاقت نہیں کہ وہ ایرانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر سکے۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۵۵
تاریخ اشاعت: 17:49 - November 04, 2018

امریکہ ایرانی عوام کو نہیں جھکا سکتامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی سامراج کے خلاف قومی دن کے موقع پر پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ دن سامراج کے خلاف ایرانی عوام کی جہدوجہد کے دن میں تبدیل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے عوام امریکہ کی تسلط پسندی اور بلیک میلنگ سے تنگ آچکے ہیں اور امریکہ کی موجودہ نا اہل اور بیوقوف حکومت نے بھی واشنگٹن کی رہی سہی آبرو کو بھی خاک میں ملا دیا۔

ڈاکٹر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران کے عوام اقتصادی جنگ میں بھی امریکہ کو شکست فاش دیں گے اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی و پیشرفت کا سلسلہ پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں