اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران میں امریکہ مخالف ریلیوں کا پاک و ھند کے ذرائع ابلاغ میں انعکاس

اسلامی جمہوریہ ایران میں کل عالمی سامراج اور امریکہ مخالف احتجاجی ریلیوں کا پاکستان اور ہندوستان کے ذرائع ابلاغ میں بڑے پیمانے پرانعکاس ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۶۸
تاریخ اشاعت: 13:17 - November 05, 2018

ایران میں امریکہ مخالف ریلیوں کا پاک و ھند کے ذرائع ابلاغ میں انعکاسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان سے شائع ہونے والے اخبار روزنامہ جنگ کی شہ سرخی:

امریکی سفارت خانے پر حملے کے انتالیس برس مکمل، تہران میں احتجاجی ریلی

روزنامہ جنگ لکھتاہے کہ امریکی سفارت خانے پر حملے کے انتالیس برس مکمل ہونے پر ایران میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

اتوار کو ایران کے دارالحکومت تہران میں نکالی گئی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اسرائیل امریکا مخالف نعرے بازی کی ، فروری 1979 میں ایرانی انقلاب کے نو ماہ بعد 4نومبر1979کو مقامی طلبانے تہران میں امریکی سفارت خانے کو گھیرے میں لیکر اس پر قبضہ کرلیا تھا۔

ایرانی طلبہ کا یہ قبضہ لگ بھگ سوا برس تک جاری رہا تھا جس کے بعد امریکا نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھےجو اب تک بحال نہیں ہوئے ہیں۔

پاکستان سے شائع ہونے والے اخبار دنیا کی شہ سرخی: ایران میں امریکی سفارتخانے کو یرغمال بنانے کی یاد میں مظاہرے۔

اخبار لکھتا ہے کہ ایران میں 1979 میں امریکی سفارتخانے کو یرغمال بنانے کے 39  برس مکمل ہونے پرمظاہرین سڑکوں پر نکال آئے۔ اس واقعے کو 39 برس گزر چکے ہیں لیکن ایران میں آج بھی اس واقعہ کی یاد اسی طرح منائی جاتی ہے۔ ایران کے شہری سڑکوں پر نکل کر 1979 کے اس وقعہ کی یاد تازہ کرتے ہیں۔

دوسری جانب امریکہ  2015 کے جوہری معاہدے کے تحت ایران سے ہٹائی جانے والی پابندیاں دوبارہ عائد کررہا ہے۔

ایران کے دارالحکومت تہران کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی اسی طرح کے مظاہرے کیے گئے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

1979 میں جب  اسلامی انقلاب کے  بعد اس وقت کی ایرانی حکومت کو گرا دیا گیا تھا تب ایرانی طلبا نے امریکی سفارت خانے کو کئی روز تک یرغمال بنائے رکھا تھا۔ اس کے بعد سے ہر برس اس واقعہ کی یاد میں مظاہرے کیے جاتے ہیں تاہم اس سال مظاہرین کی تعداد اور جوش زیادہ تھا جس کی وجہ  امریکہ کا ایران پر دوبارہ پابندیاں لگانے کا فیصلہ ہے۔

اور اب ہندوستانی ذرائع ابلاغ پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

یو این آئی کی شہ سرخی: ایرانیوں نے امریکی سفارت خانہ پر قبضہ کی سالگرہ منائی ہزاروں ایرانیوں نے تہران میں 1979 میں امریکی سفارت خانہ پر قبضہ کی سالگرہ منائی۔

مظاہرین سابق امریکی سفارت خانہ کے باہر جسے وہ ’جاسوسی کا مرکز‘ قرار دیتے ہیں اتوارکو جمع ہوئے اور امریکہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔

ایرانی کیلنڈر کے مطابق 13 آبان کو یوم طلبہ منایا جاتا ہے جس کو متکبر دنیا کے خلاف ان کی جدوجہد کا دن بھی کہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ تیرہ آبان مطابق چار نومبر یعنی ایران میں عالمی سامراج کے خلاف جدوجہد کے قومی دن کے طور پر منایا جاتاہے اور اس روز پورے ملک میں مختلف تقریبات منعقد ہوتی ہیں اور جلوس اور ریلیوں میں شریک لوگ امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے عالمی سامراج سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہارکرتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں