اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

برطانیہ غیر ملکی قاتلوں کی آماجگاہ

برطانوی اخبار نےانکشاف کیا ہے کہ برطانیہ میں 700 سے زائد غیر ملکی قاتل و دہشتگرد رہائش پذیر ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۸۰
تاریخ اشاعت: 11:36 - November 06, 2018

برطانیہ غیر ملکی قاتلوں کی آماجگاہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 2 سال کے دوران برطانیہ میں غیر ملکی قاتلوں اور دہشتگردوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 2015 سے 2017ء کے دوران بیرون ملک سے قتل کے مجرم برطانیہ آئے۔

رپورٹ کے مطابق غیر ملکیوں میں خواتین سے زیادتی کرنے والے 741 اور بچوں سے زیادتی کے کیسز میں ملوث 362 افراد برطانیہ آئے ۔

واضح رہے کہ امریکہ اور برطانیہ دوسرے ملکوں پر دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور دہشتگردوں کو ایک حربے کے طور پر اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں جبکہ یہی ممالک در پردہ نہ فقط دہشتگردوں کی حمایت و مدد کرتے ہیں بلکہ انھیں محفوظ پناہ گاہیں بھی فراہم کرتے ہیں جن سے ان ممالک کی دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے دوہرے معیار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں