اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مزاحمت کے سامنے تسلط پسند طاقتیں ڈھیر ہو جائیں گی، میجر جنرل محمد علی جعفری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ مسلم اقوام کی استقامت اور مزاحمت کے نتیجے میں صیہونیوں کا تسلط اور نیٹ ورک تہس نہس ہو جائے گا۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۸۸
تاریخ اشاعت: 23:35 - November 08, 2018

مزاحمت کے سامنے تسلط پسند طاقتیں ڈھیر ہو جائیں گی، میجر جنرل محمد علی جعفریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سمنان کے شہر دامغان میں غریب الوطن مجاہدین کے نام سے منعقدہ کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں میجر جنرل محمد علی جعفری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہماری قابل فخر تاریخ، عظیم اور عہد ساز شخصیات سے بھری پڑی ہے جنہوں نے تحریک عاشورا کو جاری رکھتے ہوئے خالص محمدی اسلام کے پرچم کو بلند کیا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ شہید عماد مغینہ، شہید حججی جیسے مجاہدین کی قربانیوں نیز ابراہیم زکزکی اور ہزاروں دوسرے مجاہدین کی استقامت کے نتیجے میں آج انقلاب اسلامی عالمی سطح پر مدار فضیلت پر کھڑا دکھائی دے رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ غریب الوطن مجاہدین کے نام سے تیسری کانفرنس دامغان یونیورسٹی میں منعقد کی گئی جس میں دنیا کے پچاسی ملکوں کے دانشوروں نیز لبنان، شام، نائیجیریا اور فلسطینی میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں