اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکی مسلم رہنما کی ایران مخالف پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی

امریکی مسلمانوں کی تنطیم نیشن آف اسلام کے رہنما نے ایران کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی سخت ترین پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۹۰
تاریخ اشاعت: 23:38 - November 08, 2018

امریکی مسلم رہنما کی ایران مخالف پابندیوں پر کڑی نکتہ چینیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، نیشن آف اسلام کے سربراہ لوئیس فراخان نے ایرانی عوام کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کی مخاصمانہ پالیسیوں اور ظالمانہ پابندیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر عمل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کی مکمل پاسداری کیے جانے کے باوجود امریکہ نے اس معاہدے سے یکطرفہ طور پر علیحدگی اختیار کی اور وہ تہران کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

امریکی مسلمانوں کے رہنما نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی عائد کردہ پابندیوں میں ایرانی عوام کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے حالانکہ عالمی اداروں نے بارہا اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کی ذرہ برابر بھی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

لوئیس فراخان نے مشرق وسطی کے بارے میں امریکی پالیسیوں پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ امریکی پالیسیوں کے نتیجے میں مشرق وسطی میں بڑی جنگ کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

نیشن اف اسلام کے رہنما نے امریکی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی نابودی کی ذمہ داری تمہارے اوپر عائد ہو گی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں