اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکا سے ہمارے تعلقات اچھے نہیں ہیں: پاکستان

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بدستور کشیدہ ہیں اور امریکی نائب وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ پاکستان کے باوجود یہ تعلقات سردمہری کا شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۲۹۹۹
تاریخ اشاعت: 12:34 - November 10, 2018

امریکا سے ہمارے تعلقات اچھے نہیں ہیں: پاکستانمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے معاملے میں پاکستان سے امریکی توقعات بہت زیادہ ہیں لیکن ہم نے انہیں بتادیا ہے کہ جو ہم کرسکے کریں گے لیکن اس قدر نتائج نہیں دے سکتے۔

اسلام آباد میں سینیٹ پالیسی ریسرچ فورم سے خطاب کے دوران پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ ہم دنیا سے متوازن تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم کا دورہ چین بہت مثبت رہا، دو ماہ میں ایران کے وزیر خارجہ دو مرتبہ پاکستان آئے جو بہت مثبت ہے۔ امریکا سے ہمارے تعلقات اچھے نہیں ہیں، افغانستان پر امریکا کی توقعات ہم سے زیادہ ہیں، ہم نے انہیں بتادیا ہے کہ جو ہم کرسکے کریں گے لیکن اس قدر نتائج نہیں دے سکتے۔

مشرق وسطیٰ بالخصوص سعودی عرب سے پاکستان کے تعلقات سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب میں 30 لاکھ پاکستانی کام کرتے ہیں اور ہم ان میں اضافہ چاہیں گے، ہم مقامات مقدسہ کا تحفظ کریں گے اس کے علاوہ غیر جانبدار رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہندوستان سے مذاکرات کے لیے خط لکھ کربات کرنے کو کہا، تاہم ہندوستان نے اس خط کا مثبت جواب نہیں دیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں