اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں میں عوام کی تاریخی شرکت، رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے ایک پیغام میں گیارہ فروری اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی ریلیوں میں ایرانی عوام کی غیر معمولی اور حیرت انگیز شرکت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۰
تاریخ اشاعت: 7:56 - February 13, 2018

اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی ریلیوں میں عوام کی تاریخی شرکت، رہبر انقلاب اسلامی کا پیغاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے اس پیغام میں فرمایا ہے کہ اتوار کو اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر ایرانی عوام کی ریلیوں کی عظمت، جو صحیح اور دقیق اندازہ لگانے والوں کے نقطہ نگاہ سے لوگوں کی شرکت کے اعتبار سے ہر سال سے زیادہ عظیم الشان اور پرجوش تھی اغیار، دشمنوں اور شک و تردید کے شکار لوگوں کے لئے بھرپور اور منہ توڑ جواب تھی-

رہبرانقلاب اسلامی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن نے ایران اور ایرانیوں کے سلسلے میں اپنے غلط اور ناقص خیال پر بھروسہ کرکے اپنی تمام تر کوشش اور تشہیراتی مہم اس بات پر مرکوز کر رکھی تھی کہ اس سال گیارہ فروری کی ریلیوں کو بے رونق بنا دیں گے اور شاید یہ ریلیاں گیارہ فروری کی مخالفت میں تبدیل ہو جائیں گی، فرمایا کہ ایرانی عوام نے دشمن پر عملی طور پر یہ ثابت کر دیا کہ ایران کا اسلامی انقلاب زندہ، پرجوش اور پایندہ ہے-

آپ نے فرمایا کہ ایرانی عوام نے اپنے نعروں اور ریلیوں میں بھرپور شرکت کر کے اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی امنگوں پر پابند رہنے کا پوری قوت کے ساتھ اعلان کیا ہے-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایرانی عوام کے عزم و بصیرت نے ایک بڑا اور حیرت انگیز کارنامہ انجام دیا- آپ نے فرمایا کہ ایرانی عوام کی ہیبت، دشمن کو پیچھے اور پسپا کر دیتی ہے اور ان کا پختہ عزم دشمن کے اندازوں کو غلط اور درہم برہم کر کے رکھ دیتا ہے-

آپ نے ایرانی حکام سے فرمایا کہ وہ اس غیر معمولی واقعے اور کارنامے کی قدر کریں اور پوری استقامت، انقلابی جذبے اور جہادی عمل کے ذریعے ایرانی عوام کی خدمت اور انقلابی امنگوں کا دفاع کریں-

واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کی انتالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے اتوار کو پورے ایران کے ایک ہزار سے زائد شہروں اور چار ہزار سے زائد قصبوں اور قریوں میں شاندار اور تاریخی ریلیاں نکالی گئیں جن میں کروڑوں لوگوں نے پرجوش طریقے سے شرکت کی-

گیارہ فروری انیس اناسی کو حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ  کی قیادت میں ایران کے عوام نے ظالم شاہی حکومت کے خلاف اپنا اسلامی انقلاب کامیابی سے ہمکنار کیا تھا اور اسی کی یاد میں ہر سال ایران میں جشن منایا جاتا ہے اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں