اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ ایٹمی معاہدے نکلا تو نقصان اٹھائے گا، صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ گذرا ہوا سال دہشت گردی کے خلاف ایرانی عوام کی فتح اور علاقے کی اقوام کی کامیابی کا سال تھا۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۱
تاریخ اشاعت: 8:03 - February 13, 2018

امریکہ ایٹمی معاہدے نکلا تو نقصان اٹھائے گا، صدر روحانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی عظیم الشان ریلی کے موقع پر تہران میں آزادی اسکوائر پر عوام کے بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور شام کے عوام کے لئے ایران کی مدد نتیجہ خیز ثابت ہوئی اور علاقے کی اقوام نے دہشت گردوں کے شر سے نجات حاصل کرلی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ سازشی قوتیں علاقے کے ملکوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتی تھیں کہاکہ عراقی عوام کی ہوشیاری اور علاقے کے ملکوں کی مدد نے خطے میں ایران کے دوست ملکوں کے قومی اتحاد اور وفاق کو تحفظ فراہم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لبنان کے عوام کی دانشمندی اور دوست ملکوں کی حمایت نے اس علاقے میں بھی امریکا اور صیہونیزم کی سازشوں کو ناکا بنادیا۔

اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی عظیم الشان ریلی میں شریک لاکھوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر روحانی نے علاقے میں امن و استحکام کی برقراری  کے لئے چند جانبہ مذاکرات میں بھی ایران کی کامیابیوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ علاقے کی مشکلات کو سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جاسکتا ہے - انہوں نے بین الاقوامی میدان میں ایرانی عوام کے مقابلے میں امریکا کی بار بار کی شکست کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنا چاہتے تھے لیکن ایران کے عوام نے اپنے اتحاد و یگانگت اور ثابت قدمی کے ذریعے ان کی سازشوں اور منصوبوں کو خاک میں ملادیا۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا نے ایٹمی معاہدے کو جو اہم علاقائی اور بین الاقوامی معاہدہ ہے اب تک کئی بار ناکام بنانے کی کوشش کی لیکن اب تک وہ اس میں ناکام رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکی حکام ایٹمی معاہدے سے نکلتے ہیں تو اس کا نقصان بہت جلد بھگتیں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بیت المقدس، فلسطین اور علاقے کے عوام کے خلاف امریکی سازش کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ دنیا امریکی سازش کے مقابلے میں ڈٹ گئی اور صرف چند حکومتوں کوچھوڑ کر دنیا کے سبھی ملکوں نے اقوام متحدہ میں امریکا کی اس سازش کی مخالفت کا اعلان کیا۔ 

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں