اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسرائیل کے حملے اور فلسطینی مجاہدین کا جواب

فلسطین کی اسلامی مزاحمت نے منگل کی صبح صیہونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے پچاس سے زائد صیہونی بستیوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ پر جارحیت کے نئے دور میں سرکاری اور رفاہی خدمات کی عمارتوں اور حماس کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں تقریبا گیارہ فلسطینی شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۱۹
تاریخ اشاعت: 15:02 - November 13, 2018

اسرائیل کے حملے اور فلسطینی مجاہدین کا جوابمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی حکومت کے زیرقبضہ فلسطینی علاقوں پر 400 میزائل اور راکٹ داغے جس کے بعد اسرائیل میں خطرے کی گھنٹی بج گئی اور صیہونی انتہا پسند خوف و وحشت میں مبتلا ہو گئے۔

عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں 2 صیہونی ہلاک اور 50 زخمی ہوئے ہیں۔فلسطین کی اسلامی مزاحمت نے یہ میزائل حملے، گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران غزہ کی پٹی پر صیہونی جارحیت کے جواب میں کئے۔فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ فلسطینی عوام اپنے دفاع کا پورا حق رکھتے ہیں، کہا ہے کہ بمباری کا جواب بمباری ہے۔

صیہونی فوجیوں کی غزہ پر اتوار کی رات سے جاری جارحیت کے نتیجے میں اب تک 11 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ شہید ہونے والوں میں حماس کے فوجی بازو شہید عزالدین قسام بریگیڈ کے کمانڈر نورالدین محمد سلامہ برکہ بھی شامل ہیں۔ غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیارے غزہ کے مختلف علاقوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ایک اور خبر کے مطابق قدس کی غاصب صیہونی فوجیوں کے فضائی حملے میں فلسطینی  ٹی وی چینل الاقصی کی عمارت تباہ ہو گئی ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیل نے فضائی حملہ کر کے فلسطینی چینل کی عمارت کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جس کے بعد اس چینل کی نشریات منقطع ہو گئیں تاہم اس حملے میں ممکنہ طور پر جانی نقصان کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں حماس کے ٹھکانوں کو بھی فضائی بمباری کا نشانہ بنایا۔

صیہونی حکومت کی جانب سے الاقصی ٹی وی کی عمارت کو تحریک حماس کے اس اعلان کے بعد جارحیت کا نشانہ بنایا گیا کہ صیہونی فوجیوں کی حامل بس پر مزاحمتی قوتوں کے میزائل حملے کی تصاویر نشر کی جائیں گی۔فلسطینی ذرائع کے مطابق الاقصی ٹی وی چینل کی عمارت پر بمباری کے تھوڑی ہی دیر کے بعد اس چینل کی نشریات دوبارہ شروع ہو گئیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی کی تحریک مزاحمت نے صیہونی فوجیوں کی حامل ایک بس کو کرنٹ میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔ اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے اور اس حملے کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔یہ ایسے میں ہے کہ صیہونی حکومت نے اتوار کی رات سے غزہ پر اپنے حملوں اور جارحیت کا نیا دور شروع کیا ہے۔

صیہونی فوجیوں کی غزہ پر اتوار کی رات سے جاری جارحیت کے نتیجے میں اب تک 11 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کی بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں