اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ: کیلی فورنیا میں آگ، ٹرمپ انتظامیہ کی لاپرواہی پر احتجاج

شمالی کیلی فورنیا کے جنگلی علاقوں میں لگنے والی آگ اور اس سلسلے میں ٹرمپ حکومت کی لاپرواہی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر انسٹھ تک جا پہنچی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۳۴
تاریخ اشاعت: 20:48 - November 15, 2018

امریکہ: کیلی فورنیا میں آگ، ٹرمپ انتظامیہ کی لاپرواہی پر احتجاجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، کیلی فورنیا کے جنگلی علاقوں میں آگ لگے سترہ روز پورے ہو گئے ہیں اور نتیجے میں اب تک ایک لاکھ سترہ ہزار سے زائد ہیکٹر زمین جل چکی ہے جس میں انسٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں تاہم، کم از کم دو سو تیس افراد لا پتہ بتائے جاتے ہیں۔

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک صرف ایک تہائی آگ پر ہی قابو پایا جاسکا ہے جبکہ اٹھارہ اہم علاقوں میں کہ جہاں ہوا کے جھونکوں سے آگ کے شعلے بلند اور مزید بھڑکتے جا رہے ہیں، آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریاست کیلی فورنیا کے حکام اور عوام نے آگ لگنے کے اس واقعے پر واشنگٹن حکومت کی جانب سے لاتعلقی کا مظاہرہ کئے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے مرنے والوں کی لاشوں کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں