اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام، حکومت میانمار کو تنقید کا سامنا

آسیان تنظیم کے رکن ملکوں نے روہنگیا مسلمانوں کی سرکوبی کے باعث حکومت میانمار پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۳۶
تاریخ اشاعت: 20:56 - November 15, 2018

روہنگیا مسلمانوں کا قتل عام، حکومت میانمار کو تنقید کا سامنامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے سنگاپور میں آسیان اجلاس کے موقع پر اپنے بیان میں کھل کر یہ بات کہی کہ حکومت میانمار کی اعلی مشیر اور وزیر خارجہ آنگ سان سوچی بھی روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر جواب دہ ہونا پڑے گا۔

آسیان سربراہی اجلاس کے اختتامی بیان میں بھی یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے تشدد کے حوالے سے حکومت میانمار جواب دہی کی پابند ہے۔

اس بیان میں میانمار کے مسلم آبادی والے صوبے راخائن کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں