اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان کو عوامی نمائندے چلا سکتے ہیں خفیہ طاقتیں نہیں: سابق پاکستانی صدر

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب طاقتوں کو احساس ہوگا کہ پاکستان صرف عوام کے نمائندے چلا سکتے ہیں ان کے ہاتھ کے بنائے ہوئے نہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۵۳
تاریخ اشاعت: 19:09 - November 16, 2018

پاکستان کو عوامی نمائندے چلا سکتے ہیں خفیہ طاقتیں نہیں: سابق پاکستانی صدرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، صوبہ سندھ کے شہر بدین میں اجتماع سے خطاب کے دوران پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو مجھے معلوم نہیں، میری نظر میں پاکستان میں اپنا پیسہ بہت ہے، مسئلہ یہ ہے کہ لوگوں کو اعتبار نہیں ہے، آج گنگا الٹی بہہ رہی ہے جس کا سب کو نقصان ہو رہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ آج اردو میں اس لیے بات کر رہا ہوں تاکہ اسلام آباد بھی سنے، ہم اسلام آباد یا پاکستان کے حق پر ڈاکا نہیں ڈالتے تو کوئی ہمارے سندھ کے حق پر بھی ڈاکا نہ ڈالے۔

اسلام آباد کو سوچنا چاہیے کہ انسان کی بڑی قیمت ہے، ذوالفقارآباد کو سمجھا نہیں گیا، اب سمندر کی نگلی زمین واپس دلوائیں گے۔ پاکستان کو عوام نے بنایا اور وہی اس کے اصل مالک ہیں، آپ نے اسے لڑ کر نہیں بنایا، وہ دن دور نہیں جب طاقتوں کو احساس ہوگا کہ پاکستان صرف عوام کے نمائندے چلا سکتے ہیں آپ کے ہاتھ کے بنائے ہوئے نہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں