اپ ڈیٹ: 24 May 2018 - 17:24
امریکا کی مرکزی تحقیقاتی ایجنسی سی آئی اے ایک روسی ہیکر سے سائبر سیکورٹی کے ذریعے چوری کیے گئے ایک سافٹ ویئر، حساس معلومات اور صدر ٹرمپ کے کچھ غیر اخلاقی مواد کو واپس لانے کیلئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے لیے روسی شہری کو ایک ملین ڈالر ادا کر دیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۶
تاریخ اشاعت: 12:27 - February 13, 2018

ٹرمپ کی غیراخلاقی حرکتوں کی قیمت ایک ملین ڈالرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ہیکنگ کے دوران چوری ہونے والے اس پروگرام کی مدد سے روسی ہیکر نے سی آئی اے کے قبضے سے ایسی حساس معلومات بھی چوری کی تھیں جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شرمندگی سے دوچار کرنے والا مواد بھی شامل ہے۔

اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سی آئی اے روسی شہری سے، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، چوری کیے گئے سافٹ ویئر اور دیگر مواد کو ان کی تشہیر سے قبل واپس لانے کی کوشش کررہی ہے، اس مقصد کے لیے امریکی خفیہ ایجنسی نے مذکورہ شخص کو ایک ملین ڈالر کی رقم ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، اس میں سے ایک لاکھ ڈالر کی رقم اسے دی جا چکی ہے۔

دوسری جانب سی آئی اے کے ترجمان ڈین بویڈ نے نیویارک ٹائمز کی خبر کو خیالی اور فرضی کہانی قرار دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کسی روسی ہیکر کو ایک لاکھ ڈالر کی رقم ادا نہیں کی گئی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
نام:
ایمیل:
* رایے:
مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں