اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کیلی فورنیا اتشزدگی ، مرنے والوں کی تعداد ستر سے زائد

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں بھیانک آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ستر سے تجاوز کرگئی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۶۰
تاریخ اشاعت: 20:51 - November 17, 2018

کیلی فورنیا اتشزدگی ، مرنے والوں کی تعداد ستر سے زائدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد ترسٹھ ہے۔ خبروں میں بتایا گیا ہے حادثے میں چھے سو اکتیس افراد لاپتہ ہیں۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی دو نومبر سے شروع ہوئی ہے اور تیزہواؤں کی وجہ سے وہ تیزی کے ساتھ پھیل گئی۔ اس بھیانک اور خوفناک آتشزدگی میں اب تک بارہ ہزار مکانات اور تجارتی مراکز جل کر راکھ ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ بتیس ہزار ہیکٹر جنگلات تباہ ہوگئے ہیں۔

خبروں میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت نو سو پچاس فائر فائٹر آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
آتشزدگی کا سب سے زیادہ اثر کیلی فورنیا کے شمالی علاقے میں ہے - آتشزدگی کی لپیٹ میں بیک وقت کیلی فورنیا کے تین علاقے آئے ہیں۔

خوفناک آتشزدگی پر صدر ٹرمپ کی بے حسی پر کیلی فورنیا کے باشندے سخت ناراض ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں