اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران و عراق تعلقات فطری اور اٹوٹ ہیں

مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی اور عراقی صدر برہم صالح نے تہران بغداد تعلقات کو فطری اور اٹوٹ قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۷۳
تاریخ اشاعت: 23:53 - November 18, 2018

ایران و عراق تعلقات فطری اور اٹوٹ ہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے گزشتہ روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے عراقی صدر برہم صالح کے ساتھ ملاقات  کے موقع پر اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عراق علاقے میں ایک اہم ملک ہے علاقائی مسائل کے حل کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور ترکی کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے ایران، روس، ترکی، افغانستان اور پاکستان کے ساتھ ایک کمیشن قائم کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ عراق بھی اس میں شامل ہو جائے گا.

علی لاریجانی نے عراقی صدر کے تعمیری موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ عراق شامی بحران کے حل میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے.

اس ملاقات میں عراقی صدر نے کہا کہ ہمارا ملک ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے لہذا خطے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی ہمارے لئے بہت ہی اہم ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں روابط کے فروغ پر تاکید کی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں