اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایٹمی معاہدے پر امریکی موقف پر روس کی تنقید

روس کے وزیر خارجہ نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی موقف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس معاہدے میں کسی بھی طرح کی تبدیلی کو ناممکن قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۸
تاریخ اشاعت: 15:53 - February 13, 2018

ایٹمی معاہدے پر امریکی موقف پر روس کی تنقیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ   اس معاہدے میں تبدیلی کا خواہاں ہے اور یہ ممکن نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ عالمی سطح حمایت کے حامل اس معاہدے میں تبدیلی لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ لاوروف نے یوکرین کے لئے امریکہ کے جدید ترین ہتھیاروں کی ترسیل کے فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ ایسی حالت میں یوکرین کو مہلک ہتھیار بھیج رہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک امریکہ کے اس فیصلے کے خلاف ہیں۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کو اگر اس قسم کے ہتھیار بھیجنے سے نہیں روکا جا سکتا تو فطری بات ہے کہ دونیسک و لوہانسک کو بھی اپنے دفاع اور صورت حال پر مکمل نگاہ رکھنے کے حق سے نہیں روکا جا سکتا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں