اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

کابل خودکش دھماکے پر افغانستان میں یوم سوگ

کابل خودکش دھماکے میں درجنوں اموات پر افغانستان میں یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۸۴
تاریخ اشاعت: 12:55 - November 21, 2018

کابل خودکش دھماکے پر افغانستان میں یوم سوگمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق،  افغان صدر اشرف غنی نےکابل خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آج بدھ کے روزملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔ ترجمان اشرف غنی کے مطابق یوم سوگ پر افغانستان میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کابل میں مذہبی تقریب میں خود کش دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کا سب سے بڑا متاثر ہونے کے ناطے افغان بھائیوں کے دکھ کو محسوس کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان بھائی خطے میں لائی گئی جنگ کی قیمت ابھی تک چکا رہے ہیں، ہمارے عوام اور دونوں ممالک نے جانی و مالی دونوں صورتوں میں بھاری ترین قیمت چکائی ہے۔

واضح رہے کہ کل شام افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید میلادالنبی (ص) کے پروگرام میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 60 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوئے بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں