اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاک افغان سرحد کے قریب مسجد میں دھماکہ

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع چمن میں مسجد کے اندر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۸۶
تاریخ اشاعت: 23:30 - November 21, 2018

پاک افغان سرحد کے قریب مسجد میں دھماکہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دھماکہ پاک افغان سرحد کے قریب تاج روڈ پر واقع ایک قدیم مسجد میں ہوا جس میں پیش امام سمیت نو افراد زخمی ہو گئے۔ بعض خبروں میں زخمیوں کی تعداد دس بھی بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد مسجد کے اندر الماری میں چھپایا گیا تھا۔ تاحال دھماکے کی نوعیت کے بارے میں پولیس نے کچھ نہیں بتایا اور نہ ہی کسی نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

پاکستان کے علاقے چمن کی سرحدیں، افغانستان کے سب سے زیادہ بدامنی والے صوبے قندھار سے ملتی ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں