اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فلسطین کی آزادی کے لئے فوجی لشکر تشکیل دینے کی ضرورت

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے مقبوضہ فلسطین کی آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لئے بہت بڑا فوجی لشکر تشکیل دیا جانا چاہئیے۔
خبر کا کوڈ: ۳۰۹۲
تاریخ اشاعت: 23:33 - November 26, 2018

فلسطین کی آزادی کے لئے فوجی لشکر تشکیل دینے کی ضرورتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم کے ساتھ گفتگو میں مقبوضہ فلسطین کی آزادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی کے لئے بہت بڑا فوجی لشکر تشکیل دیا جانا چاہئیے۔

شیخ نعیم قاسم نے ایران کی طرف سے عالمی اسلامی وحدت کانفرنس کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں عالم اسلام کے اہم مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جاتا ہے ۔

شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ عالمی اسلامی وحدت کانفرنس ایک قدم ہے اور اس جیسے بہت سے اقدامات کی ضرورت ہے جن پر عمل کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے ذریعے مسئلہ فلسطین کو سرد خانے کی نظر کرنے کے اقدامات کو ناکام بنایا جاسکتا ہے ۔ انھوں نے کہا مسئلہ فلسطین کے بارے میں تمام ذمہ داریاں صرف ایران پر ہی عائد نہیں ہوتیں، بلکہ دیگر اسلامی ممالک اور مسلم اقوام کو بھی مسئلہ فلسطین کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پرعمل کرنا چاہیے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں