اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایرانی کمانڈر کی پاکستان میں اعلی عسکری قیادت سے ملاقاتیں

پاکستان کی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 میں شریک ایرانی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینٹر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے اعلی پاکستانی عسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس میں فریقین نے تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا.
خبر کا کوڈ: ۳۱۰۹
تاریخ اشاعت: 12:53 - November 29, 2018

ایرانی کمانڈر کی پاکستان میں اعلی عسکری قیادت سے ملاقاتیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صنعتی شہر کراچی میں دسویں بین الاقوامی دفاعی نمائش 'آئیڈیاز 2018' کے موقع پر ایرانی فوجی وفد کے سربراہ نے پاکستان کی بری، فضائیہ اور بحریہ کے کمانڈروں سے ملاقاتیں کیں۔

ایڈمیرل سیاری نے پاکستان کے ائیر چیف مارشل مجاہد انوار خان کے ساتھ ایک ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان عسکری و دفاعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر زور دیا.فریقین نے ایران اور پاکستانی فضائیہ کے درمیان تربیتی شعبوں میں بھی مشترکہ سرگرمیوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ایرانی فوجی وفد کے سربراہ نے اس کے علاوہ پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ملاقات کی. ایڈمیرل سیاری اور پاکستانی نیول چیف ایڈمیرل ظفر محمود عباسی کے درمیان بھی ملاقات ہوئی جس میں فریقین نے سمندری شعبوں بالخصوص خلیج عدن اور بحیرہ ہند میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا. اس موقع پر ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے کے دوست، ہمسایہ اور برادر ملک ہیں اور وہ ہرگز خطے میں اغیارکو مداخلت اور اختلافات پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تربیتی ورکشاپ کے انعقاد، اطلاعات کے تبادلے، مشترکہ سمندری مشقوں کے انعقاد، تکنیکی، عسکری اور دفاعی شعبوں میں تجربات کے تبادلے اور دونوں ملکوں کی بندرگاہوں میں ایک دوسرے کے جہازوں کی آمد و رفت میں اضافے پر بھی زور دیا۔

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 میں50 سے زائد ممالک کے 262 سے زائد وفود شرکت کررہے ہیں۔ اس بار نمائش میں اسٹالز لگانے والوں کی تعداد ماضی کی آئیڈیاز سے زیادہ ہوگی، دفاعی نمائش میں522 سے زائد کمپنیاں نمائش میں اپنی مصنوعات کو نمایاں کررہی ہیں،جن کا تعلق دنیا کے 52ملکوں سے ہے،321غیر ملکی کمپنیاں جبکہ 201پاکستانی کمپنیاں نمائش میں شریک ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں