اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستانی وزیر داخلہ زیرعتاب

پاکستان کے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی اور بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش کے مابین ہونے والے مکالمے کے بعد شہریارآفریدی کے لئے عرصہ حیات تنگ ہو گیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۱۵
تاریخ اشاعت: 13:12 - November 29, 2018

پاکستانی وزیر داخلہ زیرعتابمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف حقایق بیان کرنے پر وزیر داخلہ کی سرزنش کی اور ان سے کہا کہ وہ سعودی سفیر سے معافی مانگیں اور وزیر داخلہ نے معافی بھی مانگی لیکن اس کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا۔

اسلامک یونیورسٹی میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے اسلامی یونیورسٹی کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی عرب میں پاکستانیوں سے اچھا سلوک نہیں ہوتا، مسلمان اس وقت بے حس اور یتیم ہوگئے ہیں۔ مسلمانوں کے وسائل پر کوئی اور مزے کر رہا ہے، جبکہ فیصلے کوئی اور کر رہا ہے، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، ہم نے مسلمان کی عزت اور غیرت پر سودے بازی نہیں کرنی۔ سعودی عرب میں پاکستانیوں کے ساتھ نامناسب سلوک کیا جاتا ہے۔ انہیں جیلوں میں ڈالا جاتا ہے، تنخواہیں نہیں دی جاتی۔ اس حوالے سے ہماری درخواست ہے کہ آپ جا کر بتائیں کہ اس معاملے پر ہم خوش نہیں ہیں، یہ سلسلہ ختم ہونا چاہئیے۔

آج تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر داخلہ کے معافی مانگنے کے باوجود بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شہریار آفریدی سے وزارت واپس لے لی جائے۔ تبدیلی کے نعرے سے برسر اقتدار آنے والی حکومت ہی یہ بتا سکتی ہے کہ اس ضمن میں تبدیلی کہاں آئی ہے؟

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں