اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران و ہندوستان کے درمیان تعاون کی توسیع کے طریقوں کا جائزہ

نئی دہلی میں ایران کے سفیر اور ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری نے ایران اور ہندوستان کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کے بارے میں گفتگو کی۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۲۲
تاریخ اشاعت: 22:56 - December 01, 2018

ایران و ہندوستان کے درمیان تعاون کی توسیع کے طریقوں کا جائزہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں ایران کے سفیر علی چگنی  اور ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری وجے گوکھلے نے دونوں ملکوں کے درمیان خوشگوار تعاون اور دیرینہ تعلقات اور مشترکہ تاریخی و ثقافتی اقدار کے ماضی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اقتصادی سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

اس ملاقات میں ایران کے سفیر نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کی توسیع کے لئے ایران کی حکومت کی جانب سے عمل میں لائے جانے والے اقدامات کا ذکر کیا جس کا ہندوستان کے خارجہ سیکریٹری نے خیرمقدم کیا۔

اس ملاقات میں وجے گوکھلے نے بھی ایران کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لئے ہندوستان کی آمادگی کا اعلان کیا اور ہر سطح پر اس تعاون کے فروغ اور اس کے تحفظ کی ضرورت پر تاکید کی۔

قابل ذکر ہے کہ دو ہزار سترہ میں ایران اور ہندوستان کے درمیان تجارت کی شرح تیرہ ارب، ستّر کروڑ ڈالر سے زائد رہی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں