اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مہم کی ضرورت پر ہندوستان کی تاکید

حکومت ہندوستان نے بعض دہشت گرد حکومتوں کے مذہبی نقاب کے پیچھے روپوش ہونے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۳
تاریخ اشاعت: 7:51 - February 14, 2018

دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مہم کی ضرورت پر ہندوستان کی تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ عمان میں اس ملک کے شاہ، سلطان قابوس سے ملاقات میں سرکاری دہشت گردی اور دہشت گردی کی حمایت کے جواز کے لئے بعض ملکوں کی جانب سے مذہب کو ایک حربے کے طور پر استعمال کئے جانے کے خلاف مشترکہ مہم چلائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اردن، فلسطین کے محدود خود مختار علاقوں، متحدہ عرب امارات اور عمان کے چار روزہ دورے کا آغاز جمعے کو کیا تھا جبکہ دو ہزار پندرہ کے بعد مشرق وسطی کا ان کا یہ پانچواں دورہ تھا۔

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ دورہ ایسی حالت میں انجام پایا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں وہ، علاقے کے اہم ملکوں منجملہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی میزبانی کرنے والے ہیں۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں