اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عرب ملکوں سے حماس کے خلاف قرارداد کی حمایت کی امریکی درخواست

امریکہ نے نو عرب ملکوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کی حمایت کریں۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۳۴
تاریخ اشاعت: 15:14 - December 05, 2018

عرب ملکوں سے حماس کے خلاف قرارداد کی حمایت کی امریکی درخواستمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، مشرق وسطی کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے جیس گرین بلاٹ نے اس درخواست میں مراکش، عمان، بحرین، اردن، سعودی عرب، کویت متحدہ عرب امارات، مصر اور قطر کے سفارت کاروں کو مخاطب قرار دیا ہے۔

امریکہ نے اقوام متحدہ کو بھی دھمکی دی ہے کہ اگر اس نےحماس اور مزاحمتی قوتوں کے خلاف اس کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری نہ دی تو واشنگٹن فلسطین اسرائیل مذاکرات میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گا۔

دوسری جانب تحریک حماس نے اقوام متحدہ کے رکن ملکوں سے اپیل کی ہے کہ وہ امریکہ کی اس مخاصمانہ کوشش کو ناکام بنادیں۔

حماس کے جاری کردہ بیان میں دنیا بھر کے ملکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق، قوموں کے دفاع کے جائز حق اور غاصبانہ قبضے کے خلاف ان کی جدوجہد کی حمایت کریں  ۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں