اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

غرب اردن کے علاقے پر صیہونی فوج کا حملہ

غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر غرب اردن پر حملہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۳۵
تاریخ اشاعت: 19:11 - December 05, 2018

غرب اردن کے علاقے پر صیہونی فوج کا حملہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، غاصب صہیونی فوجی بدھ کی ایک بار پھر مغربی کنارے کے شہر نابلس میں داخل ہوئے اور انہوں نے متعدد فلسطینیوں کو اغوا کرلیا۔

اس دوران صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کی خبریں بھی موصول ہوئی ہیں۔اسرائیلی فوجی اپنے توسیع پسندانہ اقدامات کے تحت آئے دن مختلف فلسطینی علاقوں پر حملے اور بے بنیاد الزامات کے تحت فلسطینیوں کو اغوا کرکے لے جاتے ہیں۔

غاصب صیہونی فوجیوں کا ایک مقصد فلسطینیوں میں خوف و ہراس پھیلانا ہے تاکہ انہیں اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف تحریک انتفاضہ کی حمایت سے روکا جاسکے۔

تحریک انتفاضہ کے تحت صرف نومبر کے مہینے میں فلسطینیوں نے چھے سو ستتر حملے کیے جن میں بیس صیہونی فوجی اور صیہونی  انتہا پسند  زخمی ہوئے۔اسی عرصے کے دوران مغربی کنارے اور قدس شریف میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان ہونے والی ساڑھے پانچ سو کے قریب جھڑپیں ہوئیں جن میں تین فلسطینی شہید اور ایک سو اکیس زخمی ہوئے جبکہ بیس سے زائد صیہونی  انتہا پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں