اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان میں ملک کا سب سے وزنی سیٹلائٹ لانچ

اس سیٹلائٹ میں 38 اسپاٹ بیم کے ساتھ ساتھ آٹھ ذیلی بیم ہیں جو دور درازکے مقامات سمیت پورے ملک کو کور کرے گا۔ کہاجاتا ہے کہ 5،854 کلو گرام وزنی جی ایس اے ٹی -11 کی زندگی 15 سال سے زیادہ ہو گی۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۳۷
تاریخ اشاعت: 19:28 - December 05, 2018

ہندوستان میں ملک کا سب سے وزنی سیٹلائٹ لانچمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کا سب سے وزنی، سب سے بڑا اور سب سے زیادہ طاقتور سیٹلائٹ جی ایس اے ٹی -11 بدھ کی صبح فرانسیسی گیانا خلائی سینٹر سے ایرین اسپیس راکٹ کی مدد سےکامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا۔ کؤرو میں ایرین لانچ کمپلیکس سے ہندوستانی وقت کے مطابق 02:07 بجے لانچ کیا گیا، ایرین -5 گاڑی نے جی ایس اے ٹی -11 کو لانچ کے 33 منٹ تک پرواز کے بعد مدارمیں نصب کردیا گیا۔

سیٹلائٹ پورے ملک میں براڈبینڈ کی خدمات فراہم کرنے میں اہم رول ادا کرے گا اور نئی نسل کے لئے ایپلی کیشنز کا ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرے گا۔ ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے صدر کے شون نے لانچ کے فوراً بعد کہا جی ایس اے ٹی -11 ہندوستان کے لئے خلا کے میدان میں سب سے قیمتی ثابت ہوگا اور یہ ملک کو 16 جی بی پی ایس کی طرح ڈیٹا لنک سروس فراہم کرے گا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں