اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فلسطین تنازع کے حل میں امریکا واحد ثالث کے طور پرقبول نہیں

فلسطینی صدر محمود عباس اور روسی صدر ولادیمیر پوٹین کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماوں کے درمیان خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۴
تاریخ اشاعت: 7:55 - February 14, 2018

فلسطین تنازع کے حل میں امریکا واحد ثالث کے طور پرقبول نہیںمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق ماسکو میں ہونے والی ملاقات کے دوران فلسطین کے صدر محمودعباس نے اپنے روسی ہم منصب سے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں روسی صدر پوٹین کاکہنا تھا کہ تنازع حل کرنے کے لیے فلسطین کا موقف جاننا ضروری ہے جبکہ صدرمحمود عباس کا کہنا تھا کہ تنازع کے حل میں امریکا واحد ثالث کے طور پر قبول نہیں۔

ملاقات سے قبل صدر پوٹین نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلیفون پر اسرائیل فلسطین تنازع پر بات کی ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ فلسطین میں غیرقانونی اسرائیلی آبادکاری سے امن عمل متاثر ہوسکتا ہے۔

تاہم ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلسطین اور اسرائیل فی الحال امن مذاکرات کے لیے راضی نظر نہیں آتے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں