اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

عراق اور شام کی سرحد پر داعش کی کارروائی ناکام

عراق کے صوبہ الانبار میں عوامی رضاکارفورس الحشد الشعبی کے آپریشنل کمانڈر نے کہا ہے کہ شام کی سرحد سے عراق میں داعش کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے-
خبر کا کوڈ: ۳۱۴۲
تاریخ اشاعت: 23:37 - December 05, 2018

عراق اورشام کی سرحد پر داعش کی کارروائی ناکاممقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی صوبے الانبار میں الحشد الشعبی کے آپریشنل کمانڈر قاسم مصلح نے کہا ہے کہ داعش کے دہشت گرد عناصر نے خراب موسم سے فائدہ اٹھا کر شام کی سرحد سے عراق کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی لیکن الحشدالشعبی نے انتہائی چابک دستی کے ساتھ داعش کی اس کوشش کو ناکام بنادیا -

ان کا کہنا تھا کہ داعش کے عناصر نے مارٹرگولوں سے الحشد الشعبی کے جوانوں پر حملہ بھی کیا - لیکن دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیاگیا -

الحشد الشعبی کے کمانڈر نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ شام سے ملحقہ سرحدوں پر سیکورٹی کے اقدامات مزید سخت کرے تاکہ داعش کی دراندازی کو روکا جاسکے -

الحشد الشعبی کے ایک اور کمانڈر ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ داعش کے بہت سے سرغنے شام اور عراق کی سرحد کے قریب شام کے اندر واقع امریکی فوجی اڈوں میں موجود ہیں -

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ شام میں التنف فوجی اڈہ داعش کے باقی بچے عناصر کی پناہ گاہ میں تبدیل ہوگیا ہے کہاکہ امریکا دہشت گردوں کو استعمال کرکے بغداد اور دمشق کی حکومتوں پر دباؤ ڈالنا چاہتاہے

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں