اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران و پاکستان کے مابین تجارتی لین دین 2 ارب ڈالر سے زائد

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران و پاکستان کے مابین تجارتی لین دین کی سطح 2 ارب ڈالر سے زائد ہے جو ایک نیک شگون ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۵۴
تاریخ اشاعت: 21:13 - December 06, 2018

ایران و پاکستان کے مابین تجارتی لین دین 2 ارب ڈالر سے زائدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیرمہدی ہنردوست نے کہا ہے کہ گزشتہ دو سال کے دوران ایران و پاکستان کے مابین تجارتی لین دین کی سطح کافی حد تک بڑھی ہے جو ہمارے لئے اطمینان کا باعث ہے۔

ایران کے سفیر کا کہنا تھا کہ اگرایران اور پاکستان کے درمیان بینکنگ کا مسئلہ حل ہو جائے تو تجارت میں کہیں زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے.

ایرانی سفیر نے پاک ایران تعلقات کو دوستانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں