اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

جوہری معاہدہ یورپ کی سلامتی کے لیے اہم ہے، جرمن وزیر خارجہ

یورپی وزرائے خارجہ نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے کو یورپ کی سلامتی کے لیے انتہائی اہم اور ضروری قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۷۴
تاریخ اشاعت: 20:05 - December 10, 2018

جوہری معاہدہ یورپ کی سلامتی کے لیے اہم ہے، جرمن وزیر خارجہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمن وزیر خارجہ ہیکو ماس نے بریسلز میں پورپی وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے پانے والا جوہری معاہدہ یورپ کی سیکورٹی کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔

بیلجیئم کے وزیر خارجہ ڈیڈیئر رینڈرز نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یورپی ممالک جامع ایٹمی معاہدے کے حوالےسے آگے کی جانب قدم بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یورپی یونین کے اٹھائیس رکن ملکوں کا اجلاس بریسلز میں جاری ہے جس میں ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین کے خصوصی یورپی نظام کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

امریکی حکام کی رخنہ اندازیوں اور دباؤ کے باوجود جرمنی اور فرانس نے ایران کے ساتھ یورپی یونین کے خصوصی مالیاتی نظام ایس پی وی کی میزبانی پر اتفاق کر لیا ہے۔یورپی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی وی نظام پر جلد ہی علمدرآمد شروع کردیا جائے جس کے فورا بعد نو دیگر یورپی ممالک بھی اس نظام میں شامل ہوجائیں گے۔

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں