اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر نہیں ہوسکتی: شیوپال یادو

شیوپال یادو نے کہا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر کی تعمیر نہیں کی جاسکتی۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۷۷
تاریخ اشاعت: 20:44 - December 10, 2018

بابری مسجد کی جگہ رام مندر تعمیر نہیں ہوسکتی: شیوپال یادومقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، سماجوادی سیکولر مورچہ کے سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے بی جے پی پر ملک کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے رام مندرسے متعلق ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ رام مندرنہیں بننی چاہئے۔ شیوپال یادو نے اپنی نوتشکیل شدہ سیاسی پارٹی کے پہلی 'جن آکروش ریلی' میں رمابائی میدان میں طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر نہیں بننی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اگرمندر بنانا ہے تو سرجو کے کنارے کہیں زمین تلاش کرلو۔ حکومت کے پاس زمین کی کمی نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ملک کو کمزورکیا ہے اور وہ لوک سبھا الیکشن میں سیاسی فائدہ لینے کے لئے فساد بھڑکانا چاہتی ہے۔

شیوپال سنگھ یادونے کہا کہ سال 1992 میں اس وقت کی  بی جے پی کی قیادت والی موجودہ ریاست حکومت کے ذریعہ تحفظ کی گارنٹی کا حلف نامہ دینے کے باوجود بابری مسجد کو منہدم کردیا گیا تھا۔ وہ ملک میں پھر سے ویسی ہی آگ پھیلانا چاہتی ہے۔

سماجوادی سیکولر مورچہ کے سربراہ شیوپال سنگھ یادو نے بی جے پی پر ملک کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے رام مندرسے متعلق ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ رام مندرنہیں بننی چاہئے۔ شیوپال یادو نے اپنی نوتشکیل شدہ سیاسی پارٹی کے پہلی 'جن آکروش ریلی' میں رمابائی میدان میں طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کی جگہ پر رام مندر نہیں بننی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اگرمندر بنانا ہے تو سرجو کے کنارے کہیں زمین تلاش کرلو۔ حکومت کے پاس زمین کی کمی نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے ملک کو کمزورکیا ہے اور وہ لوک سبھا الیکشن میں سیاسی فائدہ لینے کے لئے فساد بھڑکانا چاہتی ہے۔

شیوپال سنگھ یادونے کہا کہ سال 1992 میں اس وقت کی  بی جے پی کی قیادت والی موجودہ ریاست حکومت کے ذریعہ تحفظ کی گارنٹی کا حلف نامہ دینے کے باوجود بابری مسجد کو منہدم کردیا گیا تھا۔ وہ ملک میں پھر سے ویسی ہی آگ پھیلانا چاہتی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں