اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران اور پاکستان کا مشترکہ سرحدی اجلاس

ایران اور پاکستان کا بائیسواں مشترکہ سرحدی اجلاس زاہدان میں شروع ہوگیا ہے جس میں دونوں ملکوں کے عہدیدار شریک ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۷۹
تاریخ اشاعت: 14:50 - December 11, 2018

ایران اور پاکستان کا مشترکہ سرحدی اجلاسمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان و بلوچستان کے سیکورٹی چیف محمد ہادی مرعشی نے اس دو روزہ اجلاس میں تقریرکے دوران اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان بہت زیادہ ثقافتی، مذہبی اور تاریخی اشتراکات پائے جاتے ہیں اور دونوں ہی ملکوں کے اقتصادی مفادات مشترک ہیں کہا کہ باہمی تعلقات کی توسیع سے ایران کے جنوب مشرقی علاقے اور پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں اقتصادی اور سیکورٹی ترقی و پیشرفت کے امکانات بہت زیادہ بڑھ جائیں گے۔

ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے سیکورٹی چیف ہادی مرعشی نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سرحدی اجلاس کے انعقاد سے دونوں ملکوں کے تعلقات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کی نو سو نو کلومیٹر طویل مشترکہ سرحد ہے۔ ایران کا صوبہ سیستان و بلوچستان جغرافیائی اعتبار سے انتہائی اسٹریٹیجک پوزیشن کا حامل ہے اور وہ ایران اور علاقے کے دیگر ملکوں منجملہ پاکستان اور افغانستان کے لئے علاقے اور علاقے سے باہر سے تجارت کرلئے بہت ہی اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں