اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں بےاثر

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں سے ایرانی معیشت ہرگز متاثر نہیں ہوگی.
خبر کا کوڈ: ۳۱۸۰
تاریخ اشاعت: 15:11 - December 11, 2018

ایران کے خلاف امریکی پابندیاں بےاثرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے پاکستانی نجی خبررساں ادارے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران معاشی پابندیوں کے باوجود اپنا مشن جاری رکھے ہوئے ہے.

مہدی ہنردوست کا کہنا تھا کہ حال ہی میں امریکہ نے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کیں تاہم ایرانی قوم نے معاشی پابندیوں کے ساتھ جینا سیکھ لیا ہے اور عائد کردہ معاشی پابندیوں سے کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا.

پاکستان میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران مضبوط مسلم ملک ہے اور ایرانی اقتصاد دان پابندیوں سے پہلے اپنی پالیسی ترتیب دے چکے تھے.

مہدی ہنر دوست نے کہا کہ خلیج فارس کے ممالک سمیت مسلم ممالک کو مل جل کر آگے بڑھنا ہوگا.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ ایران کے خوشگوار تعلقات ہیں، ہم باہمی روابط کو مزید مضبوط کرنا چاہتے ہیں. ایران، پاکستان گیس پائپ لائن کی تعمیر کیلئے حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں