اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

دشمن ایران کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے، تہران کے خطیب نماز جمعہ

تہران کے خطیب نماز جمعہ حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے کہا ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اب تک دشمن ایران کے خلاف اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۱۹۳
تاریخ اشاعت: 15:59 - December 14, 2018

دشمن ایران کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے، تہران کے خطیب نماز جمعہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انھوں نے تہران کی نماز جمعہ کے خطبے میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کا اسلامی انقلاب اپنی چالیسویں بہار دیکھ رہا ہے، کہا کہ دشمنوں کی سازشوں کا مقابلہ اور ان سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے علاقے کے ملکوں میں عوامی رضاکار فورس بسیج کا دبدبہ ہے اور شام، عراق اور لبنان میں دشمنوں کی شکست، اسلامی انقلاب کی سربلندی کی علامت ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین کاظم صدیقی نے ایران کے خلاف امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام رہبر انقلاب اسلامی کی رہنمائی کی بدولت امریکی پابندیوں کا مرحلہ بھی عبور کر لیں گے اور اپنے دشمنوں پر ایک بار پھر ثابت کر دیں گے کہ وہ نظام اسلامی کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔

خطیب جمعہ تہران نے فرانسیسی عوام کے حکومت مخالف مظاہروں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ایران کے خلاف امریکی سازشوں میں شریک رہنے والا فرانس، اب خود ہی بے بس نظر آ رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ تہران کے نمازیوں نے نماز جمعہ سے قبل امریکہ، اسرائیل اور آل سعود کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے اور فلسطین و یمن سمیت علاقے کی تمام مظلوم قوموں سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں