اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

مذاکرات میں تعطل کا ذمہ دار امریکہ ہے، شمالی کوریا

امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۰۱
تاریخ اشاعت: 23:21 - December 14, 2018

مذاکرات میں تعطل کا ذمہ دار امریکہ ہے، شمالی کوریامقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے امریکہ کے مخاصمانہ رویے اور پابندیوں کو جوہری مذاکرات میں تعطل کی اہم وجہ قرار دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ دھونس دھمکیوں  اور شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کے ذریعے جزیرہ نمائے کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک نہیں کر پائے گا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب بنانے کے لیے بہت سے اقدامات انجام دیئے لیکن واشنگٹن نے اب  تک ایک بھی عملی قدم نہیں اٹھایا۔

امریکہ اور شمالی کوریا کے رہنماؤں نے بارہ جون دو ہزار اٹھارہ کو سنگاپور ملاقات میں جزیرہ نمائے کوریا میں قیام امن کی ضرورت پر تاکید کی تھی لیکن محض دس روز کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف اقتصادی پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی تھی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں