اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

پاکستان میں فلسطین سے متعلق ایران کے موقف کی قدردانی

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فلسطین کی حمایت میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرنے والے مقررین نے فلسطینی عوام کی حمایت میں ایران کے اقدامات اور مواقف کی قدردانی کی۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۰۲
تاریخ اشاعت: 23:25 - December 14, 2018

پاکستان میں فلسطین سے متعلق ایران کے موقف کی قدردانیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں چالیس سیاسی و مذہبی جماعتوں پر مشتمل ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے فلسطین کی حمایت میں یہ کانفرنس دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

اس کانفرنس سے مختلف مقررین نے خطاب کیا جنھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سےغاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینی قوم کی جاری حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے دنیا کے مختلف ملکوں سے فلسطینیوں کی حمایت میں متحد ہو جانے کی اپیل کی۔

مقررین نے تمام مقبوضہ علاقوں سے غاصب صیہونی حکومت کے فوری انخلا کا مطالبہ کیا۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں