اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ٹرمپ سے اختلافات امریکی حکام کے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاری

امریکا کے نائب وزیر خارجہ بریٹ میک گروک نے جنگ زدہ ملک شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی سے متعلق صدر ٹرمپ کے فیصلے پر اختلاف کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۳۶
تاریخ اشاعت: 12:09 - December 23, 2018

ٹرمپ سے اختلافات امریکی حکام کے مستعفی ہونے کا سلسلہ جاریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امریکا کے نائب وزیر خارجہ بریٹ میک گروک نے شام سے امریکی فوجیوں کی واپسی سے متعلق متنازع فیصلے پر استعفیٰ دے دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق شام میں داعش کے دہشت گردوں کے خلاف جاری امریکی کارروائی کی نگرانی کرنے والے خصوصی مندوب بریٹ میک گروک نے امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ کے ’ہنگامی‘ فیصلے سے شدید اختلاف کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ وزیر دفاع مائیک پومپیو کے حوالے کردیا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیش کردہ استعفیٰ میں بریٹ میک گروک نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شام میں داعش کو شکست نہیں ہوئی، ابھی جنگ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام سے امریکی فوجیوں کا قبل از وقت انخلا داعش کو از سرنو منظم کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں اپنے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا مسئلہ کوئی عجیب بات نہیں تھی اس لئے کہ وہ چھے ماہ قبل ہی یہ اقدام کرنے والے تھے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں