اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

شام میں امن و استحکام علاقے کی سلامتی کیلئے ضروری

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے شام میں سیاسی امن و استحکام پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ شام میں امن و استحکام علاقے کی سلامتی کیلئے ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۳۹
تاریخ اشاعت: 20:45 - December 23, 2018

شام میں امن و استحکام علاقے کی سلامتی کیلئے ضروریمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللهیان نے کل ایران میں تعینات شام کے سفیر عدنان حسن محمود سے ہونے والی ملاقات میں شام کی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام کا مستقبل روشن ہے اور شامی عوام اورشامی فوج کی کامیابیوں نے اس ملک کی امن و سلامتی کیلئے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

حسین امیرعبداللهیان نے شام میں امن و استحکام  کی صورتحال پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شام کی جاری صورتحال کے پیش نظر علاقے میں امریکہ اور سعودی عرب کا کردار غیر تعمیری ہے اور سعودی عرب کو چاہئیے کہ وہ اپنےآپ کو اسرائیل سے دور رکھے۔

اس ملاقات میں شام کے سفیر عدنان حسن محمود نے داعش جیسے تکفیری دہشتگرد گروہوں کو شکست دینے کیلئے ایران کی حکومت اور عوام کی مدد و حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کی حکومت اور عوام دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایران کے بنیادی کردار کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں