اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

حضرت عیسی (ع) دنیا کیلئے امن و آزادی کا پیغام لائے: ایرانی صدر

حضرت عیسی (ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پر ایران کے صدر اور وزیر خارجہ نے مبارکباد پیش کی ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۶۵
تاریخ اشاعت: 23:16 - December 25, 2018

حضرت عیسی (ع) دنیا کیلئے امن و آزادی کا پیغام لائے: ایرانی صدرمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرنے عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کو حضرت عیسی (ع) کے یوم ولادت اور نئے عیسوی سال کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت عیسی (ع) دنیا کے تمام لوگوں کے لئے امن و آزادی کا پیغام لائے.

حسن روحانی نے اپنے پیغام میں 2019 کے سال کی آمد پر دنیا کے تمام حریت پسند اقوام بالخصوص امن و دوستی کے نبی حضرت عیسی (ع) کے پیروکاروں کو مبارکباد پیش کی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عیسی بن مریم (ع) امن و دوستی کے نبی ہیں جن کی تعلیمات دنیا کے تمام عوام کے لئے انصاف و آزادی پر مبنی ہیں.

ایران کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں جبر اور سامراج کا مقابلہ کرنے کے لئے نبیوں کی تعلیمات پرعمل کرنا ہوگا.

صدر مملکت حسن روحانی نے کہا کہ آج پوری دنیا کو باہمی بقا کی ضرورت ہے جس کی مدد سے ہم اجتماعی پیشرفت اور سعادت حاصل کرسکتے ہیں لہذا اس مقصد کے لئے دنیا کے ممالک کے حکمرانوں اور مذہبی قیادت کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا.

    درایں اثناء ایران کے وزیرخارجہ نے حضرت عیسی بن مریم (ع) کی ولادت باسعادت کے موقع پر اس امید کا اظہار کیا کہ 2019 کا نیا سال سب کے لئے امن و آشتی کا سال ہوگا.

محمدجواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں حضرت عیسی علیہ السلام کے یوم پیدائش کے موقع پر دنیا میں مسیحی برادری بالخصوص اپنے ہم منصبوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ 2019 سب کیلئے امن و آشتی لے کر آئے گا.

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں