اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

لوک سبھا میں تین طلاق سے متعلق بل

تین طلاق سے متعلق بل آج لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا اور اس پر بحث ہوسکتی ہے ۔ تین طلاق کو جرم قرار دینے سے متعلق یہ بل 17 دسمبر کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا ۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۹۱
تاریخ اشاعت: 23:44 - December 27, 2018

لوک سبھا میں تین طلاق سے متعلق بلمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تین طلاق سے متعلق بل جمعرات لوک سبھا میں پیش کیا جاسکتا ہے اور اس پر بحث ہوسکتی ہے ۔ تین طلاق کو جرم قرار دینے سے متعلق یہ بل 17 دسمبر کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا ۔ اس مجوزہ قانون کے مطابق ایک مرتبہ میں تین طلاق دینا غیر قانونی اور کا لعدم قرار دیا جائے گا اور ایسا کرنے والے کو تین سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ تین طلاق سے وابستہ آرڈیننس کی جگہ پر لائے گئے اس قانون پر 27 دسمبر کو ایوان میں بحث کرانے کو لے کر گزشتہ ہفتہ سبھی پارٹیوں میں اتفاق رائے قائم ہوا تھا ۔ حکومت نے کچھ پارٹیوں کی مخالفت کے پیش نظر ضمانت کی شق سمیت کچھ ترمیمات کو منظوری دی تھی تاکہ سیاسی پارٹیوں میں اس بل کو لے کر اتفاق رائے قائم کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ یہ بل ایک مرتبہ لوک سبھا سے پاس ہوچکا ہے لیکن راجیہ سبھا نے کچھ ترمیمات کے ساتھ اس کو واپس بھیج دیا تھا جس کی وجہ سے لوک سبھا سے اس کا دوبارہ پاس ہونا ضروری ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں