اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں : بری فوج

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ملک کی مشرقی سرحدیں مکمل طور پرمحفوظ ہیں ۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۹۵
تاریخ اشاعت: 21:30 - December 28, 2018

ایران کی سرحدیں مکمل طور پر محفوظ ہیں : بری فوجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فورس کے کمانڈربریگیڈیر جنرل کیومرث حیدری نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمی کے جوانوں کو افغانستان کے ساتھ ملحقہ سرحدی علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ جوانوں کی تعیناتی کا مقصد سلامتی کے قیام میں اضافہ اور ان علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنا ہے ۔ 

بریگیڈیر جنرل کیومرث حیدری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی قیادت میں ہمہ وقت تیار ہے ۔

ایرانی کمانڈر نے مزید کہا کہ ملک کی تمام سرحدیں محفوظ ہیں اور وطن عزیز کی سرحدوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ۔ 

انہوں نے کہا کہ مغربی سرحدوں میں آرمی کی موجودگی کا یہ مطلب نہیں کہ وہاں کوئی خطرہ یا بدامنی کا سامنا ہو ۔ 

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں