اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

امریکہ نے کیا دنیا کا امن تباہ : جماعت اسلامی

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ امریکی غلط حکمت عملی سے دنیا کا امن تباہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۲۹۷
تاریخ اشاعت: 22:27 - December 28, 2018

امریکہ نے کیا دنیا کا امن تباہ : جماعت اسلامیمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام، پاکستان میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے، امریکہ اور طالبان کے ایک مرتبہ پھر مذاکرات اچھا عمل ہے لیکن امریکہ کو مذاکرات کی کامیابی کے لئے اپنی غلطیوں اور ناکامیوں کا اعتراف کرنا ہوگا، امریکی غلط حکمت عملی سے دنیا کا امن تباہ ہوا اور لاکھوں انسان دہشت گردی کا شکار ہوئے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی اور انسانوں کی ٹارگٹ کلنگ خطرناک ہے، علی رضا عابدی کا قتل بڑا المناک واقعہ ہے، وفاقی حکومت فساد اور جنگ و جدل کی حکمت عملی ترک کرے اور امن کو یقینی بنائے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں