اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

نئے سال میں سپر بلڈ مون

دو روز بعدآئندہ سال جنوری کے تیسرے ہفتے میں ہونے والے چاند گرہن کو ماہرین فلکیات نے سپر بلڈ مون کا نام دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۱۴
تاریخ اشاعت: 16:54 - December 30, 2018

نئے سال میں سپر بلڈ مونمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فلکیاتی امورکے ماہرین کہتے ہیں کہ 20 جنوری کو چاند زنگ آلود اور سرخ مٹی کی رنگت والا دکھائی دے گا۔

اجرام فلکی کے امور پہ دسترس رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ مغربی یورپ اور افریقہ کے لوگ اس کے ابتدائی مراحل کچھ دیر کے لیے دیکھ سکیں گے لیکن ایشیا اور آسٹریلیا میں رہنے والے لوگ اس منظر سے محروم رہیں گے۔

ماہرین نے ایشیائی اور آسٹریلوی افراد سے کہا ہے کہ بلاشبہ وہ 20 جنوری کو ہونے والے سپر بلڈ مون کو تو نہیں دیکھ سکیں گے لیکن انہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ نئے سال کے اختتام پر جو مکمل چاند گرہن ہوگا اس کا نظارہ وہ بخوبی کرسکیں گے۔

نئے سال کے اختتام پر ہونے والے مکمل چاند گرہن کے متعلق ماہرین کا مؤقف ہے کہ اس دوران چاند زمین سے قریب ترین فاصلے پر ہوگا۔ اسی مناسبت سے ماہرین اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دے رہے ہیں۔

سپر بلڈ مون کی اصطلاح سائنسی نہیں ہے اور یہ الفاظ مکمل چاند کے سرخی مائل گرہن کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

زمین کا وہ سایہ جو گردش کے دوران کرہ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے اُسے چاند گرہن کہتے ہیں۔

چاند جب گردش کے دوران سورج اور زمین کے درمیان میں آجاتا ہے تو اس کے بعد زمین سے سورج کا کچھ یا پھر پور حصہ نظر نہیں آتا ہے، اسے سورج گرہن کہتے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں