اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ہندوستان: بنارس میں نریدر مودی کے خلاف مظاہرے

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے پارلیمانی حلقے بنارس کے سولہویں دورے کے دوران وہاں کے کسانوں، اساتذہ اور ملاحوں کی سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور انہوں نے اپنے مطالبات کیلئے جگہ جگہ دھرنا و مظاہرہ اور احتجاج کیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۲۰
تاریخ اشاعت: 23:46 - December 30, 2018

ہندوستان: بنارس میں نریدر مودی کے خلاف مظاہرےمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز چاندپور میں بین الاقوامی رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کرنے پہنچے، تو اطراف میں رہنے والے کسانوں نے وسیع پیمانے پر ان کے خلاف مظاہرہ کیا۔

متحدہ کسان مورچہ کے ضلع کنوینر، ونے کمار رائے کا کہنا ہے کہ ان کی قیادت میں مظاہرہ کرنے والے کسانوں کو پولیس نے وزیر اعظم کا پروگرام ختم ہونے تک حراست میں رکھا۔

ان کا الزام ہے کہ حکومت، تحویل اراضی قانون کے تحت، زمین کا معاوضہ نہیں دے رہی ہے اور مطالبہ کرنے پر افسران، طرح طرح سے ڈراتے دھمکاتے ہیں۔

کسان نیائے مورچہ کے کنوینر مہندر پرساد کی قیادت میں بھی کسانوں نے کچہری چوراہے پر واقع کرپوری ٹھاکر پارک میں کالی پٹی باندھ کر احتجاج کیا۔ مہیندر پرساد نے کہا کہ کسانوں کی مانگیں پوری ہونے تک ان کی تحریک جاری رہے گی

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں