اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

اسرائیلی شہریوں کو پاکستان آنے کی مشروط اجازت

امیگریشن قوائد میں اسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد کی مشروط اجازت دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۳۶
تاریخ اشاعت: 15:09 - January 01, 2019

اسرائیلی شہریوں کو پاکستان آنے کی مشروط اجازتمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، امیگریشن کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد کی مشروط اجازت دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے تاہم ڈائریکٹر امیگریشن نے وزارت داخلہ کو ذمہ دار ٹھہرا کر فہرست سے اسرائیل کا نام نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ویب سائٹ پر 7 ممالک کے شہریوں کو پاکستان آنے کی مشروط اجازت کے قوائد و ضوابط جاری کئے گئے تھے، نئی امیگریشن قوائد کی فہرست میں اسرائیل سمیت ہندوستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، نائجیریا، فلسطین اور صومالیہ کا نام شامل کیا گیا تھا۔

ویب سائٹ پر ایف آئی اے نے اسرائیلی شہریوں کے لئے بھی امیگریشن قوائد واضح کئے تھے، جن کے مطابق اسرائیلی شہریوں کی پاکستان آمد پر پولیس رجسٹریشن کرانالازمی ہو گی، اسرائیلی شہری متعلقہ ڈی پی او سے قیام پرمٹ لینے کے پابند ہوں گے اور روانگی سے قبل پرمٹ واپس کرنا ہوں گے، اور پھر انہیں ٹریول پرمٹ جاری کیا جائے گا، تاہم ٹریول پرمٹ کے حصول کے لئے انہیں قیام پرمٹ لازمی واپس کرنا ہوگا۔

دوسری جانب ڈائریکٹرامیگریشن عصمت اللہ جونیجو نے فہرست میں اسرائیل کے نام کا نوٹس لیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ فہرست وزارت داخلہ کی جانب سے جا ری کی گئی تھی اور جاری کیے گئے قوائد میں اسرائیل کا نام غلطی سے ڈالا گیا تھا، تاہم نشاندہی پر اسرائیل کا نام فہرست سے نکالا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیگریشن قوائد میں اسرائیل کانام شامل نہیں، اسرائیل سے متعلق اسٹیٹ کی پالیسی بالکل واضح ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان اور اسرائیل کے روابط کے حوالے سے پاکستانی میڈیا میں خبریں گردش کرتی رہیں اور اس ملک کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور عوام کی جانب سے سخت احتجاج کے بعد حکومت اس قسم کی خبروں کی تردید کرنے پر مجبور ہو گئی تھی۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں