اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

فلسطینیوں کے اتحاد و وحدت پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام کے حقوق حاصل کرنے کا واحد راستہ غاصب صہیونی حکومت کے خلاف مزاحمت اور مقابلہ ہے.
خبر کا کوڈ: ۳۳۴۴
تاریخ اشاعت: 23:58 - January 02, 2019

فلسطینیوں کے اتحاد و وحدت پر تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کل تہران میں فلسطین کی اسلامی جہاد کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں کہا کہ تمام مسلمانوں کو فلسطینی عوام کے حقوق کی فراہمی کے لئے ان کی مدد کرنی ہوگی جس میں فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور القدس فلسطین کے مستقل دارالحکومت کی حمایت شامل ہے.

صدر مملکت نے فلسطینی گروہوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی پر زور دیا اور کہا کہ گزشتہ 70 سالوں سے فلسطین کی مزاحمتی اور جہادی تنظیموں نے صہیونیوں کے خلاف زبردست کامیابی حاصل کی اورتمام مسلمانوں کو فلسطینی عوام کے حقوق کی فراہمی کے لئے ان کی مدد کرنی چاہئیے۔

  انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صہیونیوں کے خلاف حتمی فتح کے لئے فلسطینوں کے درمیان اتحاد ناگزیر ہے اور یقینا جیت فلسطینوں کی ہوگی۔

اس ملاقات میں فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے فلسطین کی صورتحال اور اسلامی مزاحمت کی توانائی اور آمادگی سے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاشک ایران کی حمایت اور اصولی موقف نے فلسطینی عوام کے حقوق کو غصب کرنے کی کوششوں کو ناکامی سے دوچار کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

زیاد النخالہ نے کہا کہ فلسطینی عوام، دباو کے باوجود سینچری ڈیل کے مقابلے میں صیہونی حکومت کا مقابلہ کر رہے ہیں اور فلسطینی عوام دباو اور دھمکیوں کے باوجود اپنے حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں