اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

لندن اور پیرس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج

برطانوی پولیس نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۵۳
تاریخ اشاعت: 15:10 - January 06, 2019

لندن اور پیرس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، فرانس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی حمایت میں سیکڑوں لوگوں نے لندن کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین، برطانوی پارلیمنٹ دارالعوام کی جانب جانا چاہتے تھے تاہم پولیس نے انہیں ایسا کرنے سے روک دیا۔

لندن پولیس نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار بھی کر لیا جن میں ایک تیرہ سالہ بچی بھی شامل ہے۔

ادھر فرانس میں بھی نئے سال کے پہلے ہفتے سنیچر کو سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہا جس کے دوران پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

فرانس میں سترہ نومبر سے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک تقریباً دس افراد ہلاک اور سینکڑوں دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج اب سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے جسے روکنے میں حکومت ناکام ہو گئی ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں