اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

افغانستان: سونے کی کان سے لاشیں برآمد

افغانستان میں سونے کی کان دب گئی جس کے نتیجے میں متعدد کان کن جاں بحق ہوگئے۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۷۰
تاریخ اشاعت: 12:02 - January 07, 2019

افغانستان: سونے کی کان سے لاشیں برآمدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صوبے بدخشاں میں سونے کی کان دھماکے کے بعد دب گئی، سونے کے کان میں موجود 40 کان کن ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 کان کن ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے اور ملبے تلے دبے 15 کان کنوں کو زخمی حالت میں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا، ملبے میں اب بھی کچھ کان کنوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ افغان صوبے بدخشاں کے ضلع کوہستان میں مقامی افراد نے سونے کی تلاش کے لیے 220 فٹ گہری کان کھودی تھی جو بیٹھ گئی۔

افغان حکام کے مطابق حادثے کے وقت مقامی افراد ایکسیویٹر استعمال کر رہے تھے۔

گورنر بدخشاں کے ترجمان نیک محمد نظری کے مطابق مقامی افراد کئی دہائیوں سے اس کاروبار میں ملوث ہیں اور ان پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

افغانستان کی نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے ہر متاثرہ خاندان کو 50 ہزار روپے افغانی دینے کا اعلان کیا ہے۔

پیغام کا اختتام/

آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں