اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران فوبیا امریکی خارجہ پالیسی کا حصہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ، ایران فوبیا پالیسی کو حقیقت پرمبنی خارجہ پالیسی میں بدل رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۳۸۸
تاریخ اشاعت: 11:47 - January 09, 2019

ایران فوبیا امریکی خارجہ پالیسی کا حصہمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پمپئو اور مشیر قومی سلامتی جان بولٹن نفسیاتی بیماروں کی طرح ایران کا درپے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ پے در پے شکست کھاتے چلے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ اور مشیر قومی سلامتی ان دنوں ایران کے خلاف علاقائی ممالک کے دوروں میں پروپگنڈہ مہم چلا رہے ہیں اور ایران کے خلاف جھوٹے،بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کر رہے ہیں۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں