اپ ڈیٹ: 09 January 2023 - 07:55

ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کی توسیع پر ہندوستان کی تاکید

ہندوستان کے وزیر صنعت و تجارت نے ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: ۳۴۲۹
تاریخ اشاعت: 22:42 - January 11, 2019

ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کی توسیع پر ہندوستان کی تاکیدمقدس دفاع نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی رپورٹر رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے وزیرتجارت سریش پربھو نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ نئی دہلی کسی بھی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کئے بغیر تہران کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات جاری رکھے گا۔

انھوں نے ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھے جانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارت میں ہندوستانی کرنسی کا استعمال ہو گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے باہر نکلنے اور ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے دھمکی دی تھی کہ جو ملک بھی ایران سے تیل خریدے گا اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی مگر دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ روس، ہندوستان، چین اور ترکی کی جانب سے امریکی پابندیوں پر عمل نہ کئے جانے پر ٹرمپ نے مجبور ہو کر اپنی پسپائی کا اعلان کر دیا اور ہندوستان، چین، اٹلی، یونان، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان اور ترکی کو عارضی طور پر ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کے حوالے سے چھوٹ دے دی۔

پیغام کا اختتام/

 
 
آپ کا تبصرہ
مقبول خبریں